تحریک انصاف نے خیبرپی کے کے عوام کو مایوس کیا ہے:صابر شاہ

 پشاور (نوائے وقت رپورٹ) صدر مسلم لیگ ن خیبرپی کے پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے خیبرپی کے کے عوام کو مایوس کیا ہے۔ صوبہ میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز کنونشن میں جیونواز جیو اور گو عمران گو کا نعرہ لگانا چاہتے تھے لیکن زبان کی پھسلن سے گو نواز گو کا نعرہ لگ گیا۔ وہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ پیر صابر شاہ نے کہا کہ ن لیگ نے پشاورمیں کامیاب کنونشن منعقد کرکے عمران خان کے چیلنج کاجواب دے دیا ہے۔ جو انہوں نے مسلم لیگ ن کواپنے خطاب میں دیا تھا۔ان کا کہناتھا کہ دھرنوں نے ملکی نظام کو مفلوج کر رکھا ہے۔ خیبرپی کے حکومت گزشتہ ایک ماہ سے دھرنوں میں بیٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا کا سلسلہ جاری ہے۔ ہسپتالوں کی حالت خراب ہے۔ گزشتہ سال75 ارب روپے کا بجٹ لیپس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو پی پی ایچ آئی کا ٹھیکہ نہ دینے پر شوکت یوسف زئی کی وزارت ختم کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...