اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے لیڈر شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سعد رفیق کے سوالوں کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات لندن میں ہوئی تھی جب شیریں مزاری نے تردید کی تو انکے علم میں نہیں تھا۔ پارٹی سربراہان ملاقات کرتے ہیں اس میں اچنبے کی کیا بات ہے۔ یہ لیڈر کا استحقاق ہوتا ہے کہ کون سی معلومات کب دی جائیں۔ ملاقات میں کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا۔ عمران خان اور طاہر القادری ماضی میں بھی ملتے رہے ہیں۔ ملاقات میں کسی کی معاونت کی ضرورت نہیں۔ ملاقات میں کون کون شریک تھا معلوم نہیں۔