لورالائی: پاک فوج کا تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ، دونوں پائلٹ زخمی

Sep 21, 2014

لورالائی(ثناءنیوز)بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پاک فضائیہ کا تربیتی مشاق طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روزطیارہ تربیتی پرواز پرتھا کہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر حادثے کا شکار ہوا۔حادثے میں پائلٹ حسنین اور معاون پائلٹ کیپٹن عمر زخمی ہوئے۔دونوں پائلٹس کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔طیارہ کوئٹہ سے ملتان جا رہا تھا۔ جائے وقوعہ پر سکیورٹی اہل کار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کی پرواز کیلئے اڑا تھا۔ مشتاق خالد ایئربیس کوئٹہ سے صبح 9 بجکر 38 منٹ پر معمول کی تربیتی پرواز پر روانہ ہوا او زیارت کے قریب 10 بجے کے قریب فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ۔ دونوں پائلٹس کو ابتدائی طور پر مقامی افراد نے زیارت ہسپتال منتقل کیا تاہم بعد میں دونوں کو کوئٹہ کے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دونوں پائلٹس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب حادثہ کی تحقیقات کے لئے سول ایوی ایشن کی ٹیم زیارت روانہ کر دی گئی ہے ۔
طیارہ / تباہ

مزیدخبریں