سکھر (این این آئی/ آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین روز میں الزامات ثابت نہ ہوئے تو عدالت سے رجوع کرونگا، الزامات ثابت ہو گئے تو سیاست چھوڑدونگا ورنہ عمران خان قوم سے مانگیں۔ میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاکہ وہ عوام کےلئے سیاست کرتے ہیں، میرے لئے سیاست عبادت ہے۔ عمران خان ایک روز الزامات لگا تے ہیں دوسرے روز تردید کرتے ہیں۔ عمران خان نے مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے اب عمران خان کو چاہئے کہ وہ الزامات ثابت کریں۔ انہوںنے عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا الزامات ثابت ہوگئے تو سیاست چھوڑ دونگا ورنہ عمران خان کو قوم سے معافی مانگنا پڑیگی۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست کرکے کراچی کو اسلام آباد نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ الزامات ثابت نہیں کر سکتے تو مجھ سے نہیں عوام سے معافی مانگیں عمران خان کو مجھ پر الزام ثابت کرنا ہوگا، وگرنہ انہیں سیاست چھوڑنا ہوگی ، الزام ثابت ہونے پر میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ ستا لیس سال کے دوران سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا ہے میراکردار ہمیشہ سے صاف رہا ہے اور ہے۔ عمران خان ان پر کرپشن کا ایک بھی کیس ثابت کردیں تو وہ نہ صرف سیاست چھوڑ دیں گے بلکہ قائد حزب اختلاف سے بھی دستبردار ہو کر ایم این اے شپ سے بھی مستعفی ہوجائیں گے کیو نکہ وہ اس وقت ان پر قوم کا اعتماد ہے۔ وہ انکے اعتماد پر ہی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کردار ادا کر رہے ہیں اسلئے اب وہ پبلک پراپر ٹی ہیں، سکھر میں اسلئے بات کر رہا ہوں کہ سکھر کے عوام سے زیادہ مجھے کوئی نہیں جانتا، تاہم جانتا تو پورا پاکستان ہے۔ میں وزارت میں بھی رہا ہوں اور انہیں ملک کی اہم وزارتوں کے قلمدان سو نپے گئے تھے۔ عمران خان نے مجھ پردو کرپشن کیسز ہو نے کا الزام لگایا ہے، میں ان سے نہیں کہوں گا کہ وہ اپنے الفا ظ واپس لیں یا الزام ثابت نہ ہو نے کی صورت میں سیاست سے ریٹائر ہوجائیں۔ نہیں چاہتا کہ کسی کی دلآزاری ہو نہ ہی ایسی کوئی بات کرنا چاہتا ہوں۔ انکا کہنا تھاکہ کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا کہ جس سے لگے کہ طیش میں جواب دے رہا ہوں۔ اگر دھرنوں سے کوئی سسٹم یا پارلیمنٹ ختم ہوجائے تو پاکستان کا وجود باقی نہیں رہیگا۔ سیاسی جماعتیں کراچی کو اکھاڑا نہ بنائیں، سندھ کا دل بہت بڑا ہے جس نے ہمیشہ ہر کسی کو اپنی بانہوں میں لیا ہے، اس لئے میری اپیل ہے کہ اسلام آباد کے بعد سندھ کی باری نہ لیں اور اسے معاف رکھیں کیونکہ انکی لڑائیوں نے ملک کے عوام کا بڑا نقصان کیا ہے۔
خورشید شاہ