لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا‘ اوور بلنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج جاری

لاہور (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) لاہور سمیت کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ، شہری بے حال ہو گئے۔ گوجرانوالہ میں بدترےن لوڈشےڈنگ اووربلنگ شہرےوں کا سراپا،احتجاج گوجرانوالہ اورگردونواح مےں غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ کا دورانےہ 16سے 18گھنٹے تک پہنچ گےا بدترےن لوڈشےڈنگ سے صنعتوں کا پہےہ جام محنت کش پر فاقوں کی نوبت آ پہنچی۔ غےراعلانےہ طوےل لوڈشےڈنگ کے باعث صنعت کاروں نے اپنی فےکٹرےوں کی تالہ بندی شروع کردی ہے فےروزوالا روڈکے احمد دےن کاکہنا ہے صرف فےکٹری مےں کام کرتا ہوں پانچ بچے ہےں بجلی کی لوڈشےڈنگ سے مالکان کوبھی نقصان ہوتا ہے ہزاروں کے بل سے اکتائے لوگ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو رہے ہےں۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق قصورمیںغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری کاروبار بند مزدوروںکے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔ ساری ساری رات بجلی بندہونے کی صورت میںلوگ ذہنی مریض بن گئے ۔دیہاتوں میں18گھنٹے جبکہ شہروںمیں 12گھنٹے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے قصورکی مختلف سماجی تنظےموں اور سول سوسائٹی کے عہدیداروںاور ممبران چوہدری محمد علی صادق ، چوہدری زائد حسےن، محمد اکرم مغل، سابق ناظم مہر محمد لطےف ،مےاں محمد عارف اورڈسٹر کٹ بار کے صدر مہر محمد سلےم اور جنرل سےکٹرےری اسد علی چوہدری ودےگرنے احتجاج کرتے بنایا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے دور فاقوںکا شکار ہوکر خودکشیاںکرنے پرمجبور ہوچکے ہیںگرمی میںایک بارپھراضافہ ہوچکاہے اگر فی الفور اضافی ےونٹس واپس نہ لئے گے تو بل جلا کر حکومت کے خلاف سٹرکوں پر نکل کر احتجاج کرےں گے۔نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ننکانہ صاحب اور گردونواح میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری۔ بجلی کی بار بار اور طویل بندش کے باعث نہ صرف گھروں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو پریشانی کا سامنا ہے بلکہ کاروبار زندگی بھی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہے شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12تا 14جبکہ دیہات میں 16تا 18گھنٹے تک جاری ہے۔ ساہیوال، ملکوال، ٹوبہ، چیچہ وطنی، وزیر آباد اور دینہ میں دورانیہ 18سے20گھنٹے تک جا پہنچا، پانی بھی نایاب ہوگیا۔ رینالہ خورد میں واپڈا کی اووربلنگ کے خلاف صارفین بلبلا اٹھے، شہریوں کا شدید احتجاج۔ لاہور سے نوائے وقت رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بڑے شہروں میں گھنٹوں بجلی غائب رہنے لگی ہے، چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں 20-20 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گرمی کی شدت سے شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا جبکہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے۔ پانی شہریوں کو دستیاب نہیں اور وہ دہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔ صنعت کاروں نے اگلے ہفتے سے احتجاج کی کال دیدی ہے کیونکہ فیکٹریاں، کارخانے بند ہونے سے مزدور بیروزگار ہو رہے ہیں، برآمدی آرڈر بھی متاثر ہو رہے ہیں، رہنما قائداعظم انڈسٹریل زون محمد ندیم چودھری نے بتایا ہمارا کاروبار متاثر ہو رہا ہے، ہفتے ڈیڑھ میں صورت حال ٹھیک نہ ہوئی تو ہم ملیں بند کر دیں گے، کنوینئر ایف پی سی سی آئی ندیم بھٹی نے کہا بجلی بحران کی وجہ سے ایکسپورٹ متاثر ہو رہی ہیں۔
لوڈشیڈنگ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...