لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ سٹالینز نے کوئٹہ بیئرز جبکہ کراچی ڈولفنز نے حیدرآباد ہاکس کو ہرا دیا۔ سیالکوٹ سٹالینز نے 4 وکٹوں پر 171 رنز بنائے۔ کوئٹہ بیئرز کی ٹیم 7 وکٹوں پر 127 رنز بنا سکی۔ مختار احمدکو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ حیدرآباد ہاکس نے 8 وکٹوں پر 119 رنز بنائے۔ کراچی ڈولفنز نے ہدف ایک وکٹ پر پورا کر لیا۔ رمیز راجہ جونیئر مین آف دی میچ قرار پائے۔ ایک اورمیچ میں راولپنڈی ریمز نے سپر اوور میں کراچی زیبراز کو پچھاڑ دیا۔ راولپنڈی ریمز نے 4 وکٹوں پر 195 رنز بنائے۔ کراچی زیبراز کی ٹیم بھی 7 وکٹوں پر 195 رنز بنا سکی۔ سپر اوور میں کراچی زیبراز نے 9 رنز بنائے۔ راولپنڈی ریمز نے ہدف پانچویں گیند پر پورا کرلیا۔