لاہور (نمائندہ سپورٹس) قائداعظم ٹرافی کے لئے لاہور کی ٹیموں کی سلیکشن تنازعات کا شکار ہو گئی ہے سلیکشن کمیٹی کے رکن اور ایل سی سی اے کے صدر خواجہ ندیم احمد کے دست راست عمران بچہ نے سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو کر سلیکشن کے معاملے میں دبائو اور سفارشی کلچر کو بے نقاب کر دیا ہے۔ایل سی سی اے کی سلیکشن کمیٹی میں شامل عمران بچہ نے قائد اعظم ٹرافی کے لئے لاہور کی دو ٹیموں کی سلیکشن کے معاملے میں غیرضروری مداخلت اور دبائو کی وجہ علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔