فرانس نے ممتاز ادیب انتظار حسین کو آرٹ اینڈ کلچر کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دیدیا، لاہور میں تقریب

Sep 21, 2014

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) فرانسیسی حکومت کی جانب سے پاکستانی ادیب اور ناول نگار انتظار حسین کیلئے لٹریچر، آرٹ اینڈ کلچر کا سب سے بڑا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انتظار حسین نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ یہ ایوارڈ منٹو، میرا جی اور حق عسکری سے منسوب کرتے ہیں۔ ایوارڈ دینے کی تقریب گذشتہ شام لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں نامور ادیبوں نے شرکت کی۔ فرانسیسی حکومت کی جانب سے ایوارڈ فرانسیسی سفیر فلپ تھیبو نے انتظار حسین کو پیش کیا۔

مزیدخبریں