دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ”ڈومور“ پاکستان کا عالمی برادری سے مطالبہ‘ عمران نے ضابطہ اخلاق نہ مانا تو الیکشن نہیں دنگل ہو گا : وزیر اطلاعات

Sep 21, 2015

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے سانحہ بڈھ بےر کے حوالے سے افغان حکومت پر کوئی الزام عائد نہیں کیا تاہم دہشت گردی کےلئے افغان سرزمین استعمال کیے جانے کا ذکر کےا ہے بڈھ بیر حملے کے شواہد افغان حکومت کے سامنے رکھے جائیں گے۔ افغان حکومت نے بھی دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے، ہم نے سانحہ بڈھ بیر سے متعلق بغیر سوچے سمجھے کسی پر الزام نہیں لگایا، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں سے دنیا میں امن قائم ہوا، دنیا کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مزید تعاون کرنا ہوگا۔ دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے ہمسائیہ ممالک کا تعاون بھی چاہیے، دونوں ہمسائیہ ملکوں کو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ”ڈو مور“ کرنا ہوگا، عمران خان الےکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی نہےں کرنا چاہتے وہ قانون کے عدم توازن کے خاتمے پر شور مچا رہے ہےں پھر عمران خان بھی سن لےں! جہاں وہ ہوں گے وہاں پروےز رشےد بھی ہوں گا اور پھر انہےں ہمارے سوالات کا جواب بھی دےنا پڑے گا انہوں نے اےن اے 122 سے تےن بار شکست کھانے کے بعد ضمنی انتخاب سے راہ فرار اختےار کی ہے عمران خان پارلیمنٹ سے بھاگتے اور کنٹینر پر کھڑے ہو جاتے ہیں جبکہ سردار ایاز صادق نے آمریت کا مقابلہ کیا۔ این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں کام کرنے اور الزام لگانے والوں کے درمیان مقابلہ ہوگا، عمران اگر ضابطہ اخلاق نہیں مانتے تو یہ انتخاب نہیں دنگل ہوگا، وہ چاہتے ہیں کہ مخالف فریق کے ہاتھ پاﺅں باندھ دیئے جائیں، وہ ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑانا چاہتے ہیں عمران خان کی کسان ریلیف پیکج پر تنقید بلا جواز ہے، بنی گالہ میں بھی کاشتکاری ہو تو اس کےلئے بھی کسان پیکج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہے، دہشت گرد میڈیا کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کراچی کی رونقیں بحال کریں گے اور ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کا چن چن کر صفایا کریں گے۔ انہوں نے ےہ باتیں پی آئی ڈی مےڈےا سنٹر مےں پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی عالمگیر مسئلہ بن چکا ہے ، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں، وزیراعظم نے پورے پاکستان کا بوجھ اٹھا رکھا ہے، عمران خان خیبر پی کے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نماز فجر کے وقت نمازیوں کو شہید کیا گیا، کوئی مسلمان ایسا نہیں کر سکتا، مکروہ فعل کرنے والے انسان نہیں اور نہ مسلمان ہیں، دہشتگردی عالمگیر مسئلہ بن چکی، پوری دنیا پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے دنیا کے بیشتر ملک دہشتگردی کا شکار ہیں پاکستان کی حدود میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمہ کےلئے ہمسایہ ملکوں کو بھی ایسا ہی کرنا ہوگا۔ پاکستان نے تو دہشتگردی کے خاتمہ کےلئے ایسے قوانین بنائے ہوئے ہیں کہ دہشتگردی کےلئے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے والا پاکستانی شہری ہی نہیں رہے گا۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی تمام سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کسی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا ، عمران خان ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں انتخابی مہم چلاتے رہے ہم نے تو ان کی کبھی شکایت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبر پی کے حکومت کے ”ڈی فیکٹو“ سربراہ ہیں، خیبر پی کے کے فیصلے بنی گالہ میں ہوتے ہیں، پرویز خٹک عمران کے احکامات کے پابند ہیں۔ عمران انتخابی ضابطہ اخلاق مرضی کا چاہتے ہیں، اگر وہ الیکشن کمشن کا ضابطہ اخلاق نہیں مانتے تو یہ انتخاب نہیں دنگل ہوگا۔ عمران ایک بار پھر شکست سے خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنے ترقیاتی کام ان دو سالوں میں کیے گزشتہ بیس سالوں میں نہیں ہوئے۔ پی کے کے ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں کیلئے رقم جاری کردی، عمران خان بتائیں کہ ان کا نیا خیبر پی کے کہاں ہے؟ ہم اللہ اور پاکستان کے عوام کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے۔ وزیراعظم نواز شریف کوئی بھی اعلان کرنے سے پہلے مکمل ہوم ورک کرتے ہیں، وزیراعظم کا کسان ریلیف پیکج کسی ایک صوبے کیلئے نہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے ہے۔ ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالمی برادری سے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دیں دنیا کے بیشتر ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں سے دنیا میں امن ہوا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمسایہ ممالک کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک کردار ادا کریں تو پاکستان میں دہشت گردی ختم ہو سکتی ہے۔ دہشت گردوں کا پورے پاکستان میں پیچھا کیا جارہا ہے، دہشت گردوں کے ہمدردوں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔ جمہوریت میں بحث ہوتی ہے الزامات یا جھگڑے نہیں ہر کام کیلئے دھرنا دینے کی ضرورت نہیں ہوتی حکومت کے اربوں روپے دھرنے کی سکیورٹی پر خرچ ہوئے یہ اربوں روپے تعلیم اور صحت پر خرچ ہو سکتے تھے۔ اے پی پی کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کا تعاون بھی چاہیے ہوگا پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ہمسایہ ممالک کو بھی ایسا ہی کرنا ہوگا تاکہ دہشت گردوں کو موقع نہ مل سکے۔ دریں اثناءمسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بھرپور مہم کے باوجود عمران خان کو ہر جگہ شکست ہوئی۔ الیکشن سے پہلے دھاندلی کا شور مچا کر عمران خان نے ضمنی انتخابات میں ناکامی کا اعلان کردیا۔ نندی پور منصوبے کے بارے میں حکومت نے اپنا مو¿قف دے دیا، عمران خان ہائیڈل پاور سکینڈل پر قوم کے سامنے وضاحت دیں۔ کسان پیکج، دانش سکول اور میٹرو بس پر تنقید عوام دشمنی ہے۔ دریں اثناءسرتاج عزیز نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان کی قیادت افغانستان میں ہے بڈھ بیر حملے میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق بھی افغانستان ہی سے تھا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پشاور حملے کے شواہد افغانستان سے شیئر کیے جائیں گے افغانستان سے پاکستان پر الزام لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہو ںنے کہا کہ ایک دوسرے کی سرزمین حملوں کیلئے استعمال نہ ہونے کا افغانستان کے پاکستان معاہدہ موجود ہے۔ کابل کے قریب حملے کا الزام پاکستان میں بعض عناصر پر لگایا جارہا ہے۔ نیویارک میں افغان وزیر خارجہ سے ملاقات ہوگی تمام مسائل پر چین، امریکہ اور افغانستان سے بھی بات ہوگی۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ افغانستان کی حکومت پشاور حملے میں ملوث ہے۔
پرویز رشید/ سرتاج عزیز

مزیدخبریں