فاٹا کو صوبہ بنانے کے حامی ہیں‘ ریفرنڈم کرانے میں حرج نہیں: طاہر القادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام اختیارات کی مرکزیت کے خاتمہ میں ہے۔ ون مین شو کے انتظامی کلچر نے لاتعداد سیاسی و جمہوری برائیوں کو جنم دیا، فاٹا کو صوبہ کا درجہ دینے کے حامی ہیں تاہم فیصلہ کرنے کا حق صرف فاٹا کے عوام کا ہے اس کیلئے ریفرنڈم کروانے میں کوئی حرج نہیں۔ وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہو ںنے کہا دہشت گردی کی جنگ میں فاٹا کے عوام نے قابل فخر تاریخی قومی کردار ادا کیا، لاکھوں خاندانوں نے 20 کروڑ عوام کے تحفظ اور آرام کیلئے ہجرت کی تمام تر مشکلات اور تکلیفوں کے باوجود جرات مندی کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا اور ابھی تک کررہے ہیں۔ فاٹا کے عوام کو قومی سیاسی دھارے کا حصہ بننا چاہئے، ان کی محرومیوں کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی بنیادوں پر مزید صوبے بناکر صوبوں کے موجودہ سائز کم کئے جانے چاہئیں تاکہ گورننس کے مسائل حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک مزید صوبے بنانے کے حق میں ہے تاہم اگر فاٹا کے عوام چاہیں کہ وہ خیبرپی کے کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ان کی رائے کا احترام ہونا چاہئے۔ سربراہ عوامی تحریک نے وزیراعظم دبئی کے جواں سال بیٹے شیخ راشد کے ناگہانی انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...