فیصل آباد( نمائندہ خصوصی ) سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے اہلکار سید زین علی کو جڑانوالہ کے نواحی علاقہ میں انکے آبائی گاؤں میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں کئی دیہات کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔اراکین اسمبلی ،ضلعی انتظامی افسران اور فوجی افسران میں سے کسی نامور شخصیت نے نمازجنازہ میں شرکت نہ کی۔ تفصیلا ت کے مطابق پشاور میں بڈھ بیر ائر بیس پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سید زین علی کی نمازجنازہ گزشتہ روز ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 627گ ب میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر قریبی دیہات کے مکینوں کا سیلاب امڈ آیا اور شہید کے والد سید مجاہد حسین کو مبارک دیتے رہے۔ شہید کی میت کو پاک فضائیہ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر فضا پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ شہید کے والد سید مجاہد حسین کا کہنا تھا کہ اسے فخر ہے کہ بیٹے نے وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔