لندن (بی بی سی )قومی ٹی ٹونٹی چیمپئن ٹیم کے کپتان ذوہیب خان کا کہنا ہے کہ اب ان کی نظریں پاکستان کی قومی ٹیم پر ہیں جہاں وہ بین الاقوامی کیریئر شروع کرنے کے خواہشمند ہیں۔میں یہ نہیں کہتا کہ آپ سیدھا ٹیم کا حصہ بنا دیں لیکن جو پرفارم کرے اسے ضرور موقع ملنا چاہیے تا کہ بعد میں کسی کو یہ پچھتاوہ نہ ہو کہ میں نے کرکٹ کا ہی انتخاب کیوں کیا۔