ریوڈی جنیرو (اے پی پی) ریکارڈ پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل سٹار فٹ بالر نیمار کے بغیر 2018ء ورلڈ کپ کوالیفائرز میچز میں میدان میں اترے گی، نیمار کو چار میچز میں معطلی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل نے چلی اور وینزویلا کے خلاف کوالیفائر میچز کیلئے مضبوط 23 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، سٹرائیکر ہلک انٹرنیشنل فرینڈلی میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کوچ کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ واضح رہے کہ نیمار کو رواں برس منعقدہ کوپا امریکا فٹ بال کپ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر چار میچز کیلئے معطلی کی سزا دی گئی تھی۔
ورلڈکپ کوالیفائرز، برازیلن ٹیم نیمار کے بغیر میدان میں اترے گی
Sep 21, 2015