رگبی کا سب سے بڑا اپ سیٹ ‘جاپان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

لندن(سپورٹس ڈیسک) رگبی ورلڈکپ کے گروپ بی کے ایک میچ میں جاپان نے دو مرتبہ کے عالمی چمپئن اور فیورٹ جنوبی افریقہ کو34-32سے ہرا کر رگبی یونین کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا۔انگلینڈ میں کھیلے جانے والے رگبی ورلڈکپ 2015 کے پول بی کے میچ میں جاپان کے کیرنے ہیسکیتھ نے آخری لمحات میں جنوبی افریقہ سے فتح چھین لی۔جنوبی افریقہ کو فرانکوئس لو اور بسمارک دو پلیسی کے بہترین کھیل کے باعث میچ کی ابتدا میں جاپان پر 12-10 سے برتری حاصل تھی۔ جاپان 1991 کے بعد پہلی بار ورلڈکپ میں کوئی میچ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے جبکہ جنوبی افریقہ1995 اور2007 میں عالمی چمپئن بناتھا۔ پول ڈی کے میچ میں فرانس نے اٹلی کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 10-32 سے ہرادیا۔پہلے ہاف کے اختتام تک فرانس کو 3 کے مقابلے میں 15 گولز سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی فرنچ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے 10 کے مقابلے میں 32 گولز سے فتح سمیٹ لی۔

ای پیپر دی نیشن