اسلام آبا د (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی ) وزیراعظم نواز شریف نے رواں سال نجی سکولوں کی فیس میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزارت تعلیم ، کیڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کو نجی سکولوں کے انتظامات اور نظام کو دیکھنے کےلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کردی ۔ وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے وزیراعظم نے وزارت تعلیم و کیڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ رواں سال کے دوران نجی سکولوں کی فیس میں اضافہ نہ کرنے کے اقدامات کریں ۔ وزیراعظم نے وزارت تعلیم و کیڈ کو فیصلے پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے اور کہاکہ پرائیویٹ سکولوں میں فیسوں کا نظام یکساں لاگو کرنے کا طریقہ بنایا جائے۔ ان سکولوں کو ریگولرائز کرنے سے متعلق قانون سازی کی جائے۔ آن لائن کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم میں ارکان قومی اسمبلی کے حصہ لینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کا احترام کرتے ہوئے وزرائ، مشیروں اور دیگر ارکان اسمبلی کی عدم شرکت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کابینہ اور اسمبلی ارکان کولودھراں اور لاہور کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کی انتخابی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم ہاﺅس کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے کارکنوں اور رہنماﺅں کو کہا ہے کہ وہ ان دونوں حلقوں میں انتخابی مہم جاری رکھیں لیکن ان حدود کے اندر رہیں جو عدلیہ اور الیکشن کمشن آف پاکستان نے مقرر کی ہیں۔
ہدایت