اعلیٰ سکیورٹی عہدیداروں کا غیرمعمولی اجلاس آج وزیراعظم ہاﺅس میں طلب

Sep 21, 2015

اسلام آباد/ کراچی (وقائع نگار خصوصی+ سٹاف رپورٹر) وزےراعظم نواز شرےف نے اعلیٰ سکیورٹی عہدیداروں کا غےرمعمولی اجلاس آج وزیراعظم ہاﺅس میں طلب کر لےا ہے۔ اجلاس مےں سانحہ بڈھ بےر کے تناظر مےں سےکےورٹی کے انتظامات کا ازسر نو جائزہ لےا جائیگا۔ انٹےلی جنس کوآرڈےنےشن کو مضبوط بنانے کا فےصلہ کےا جائیگا۔ اجلاس مےں ضرب عضب آپریشن پر عملدرآمد پر غورو خوض کےا جائیگا۔ وزےراعظم کی زےرصدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحےل شرےف دیگر مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر ، سیکرٹری داخلہ شاہد خان، ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ، ڈی جی ایم او میجر جنرل عامر ریاض، ڈی جی ایم آئی میجر جنرل ندیم ذکی منج اور دیگر سینئر عہدیدار شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس مےں بڈھ بیرائےربےس پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے تناظر میں اہم فےصلے متوقع ہےں اجلاس مےں حملے مےں افغان سرزمےن استعمال ہونے کے بارے مےں ثبوت افغان قےادت کے سامنے رکھنے کا فےصلہ کےا جائیگا۔ وزےراعظم کے دورہ امرےکہ کے دوران افغان صدر سے متوقع ملاقات مےں پاکستان کیخلاف افغان سرزمےن کے استعمال ہونے کے ثبوت فراہم کئے جائےں گے۔ کراچی سے سٹاف رپورٹرکے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماﺅں کا اجلاس آج پونے ایک بجے اسلام آباد میں ہوگا جس میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی تیار کی جائیگی جبکہ سندھ میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نو پر غور کیا جائیگا۔ مزید برآں مسلم لیگ (ن) کو سندھ میں فعال کرنے، تنظیم نو اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کےلئے طلب کردہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممتاز بھٹو اور انکے ساتھیوں کو نہیں بلایا گیا۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے سابق نائب صدر انور گجر نے اس صورتحال پر کہا ہے ممتاز بھٹو اور امیر بخش بھٹو کو نظراندازکرنا افسوسناک ہے۔
وزیراعظم/ اجلاس

مزیدخبریں