لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب پنجاب ذاتیات پر اتر آئے ہیں کیا نیب رولز اس کی اجازت دیتے ہیں؟ مجھے نوٹس جاری ہوا نہ شامل تفتیش ہونے کے لئے کہا گیا۔ میڈیا مہم کس بنیاد پر چلائی جا رہی ہے؟ شہرت کو نقصان پہنچانے پر ڈی جی نیب پنجاب کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہوں۔ کیا نیب رولز اجازت دیتے ہیں کہ بغیر ثبوت کسی کو چارج شیٹ کیا جائے۔
رانا مشہود
ڈی جی پنجاب ذاتیات پر اتر آئے، کیا رولز اجازت دیتے ہیں: رانا مشہود
Sep 21, 2015