ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ‘ الیکشن کمشن نے پنجاب‘ سندھ کے چیف سیکرٹریز کو آج بلا لیا

اسلام آباد ( خبر نگار + آن لائن) الیکشن کمشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے الیکشن کمشن نے دونوں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو آج طلب کر لیا۔ الیکشن کمشن ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی جائے گی کہ صوبوں میں انتخابی عمل مکمل ہونے تک کسی قسم کا کوئی ترقیاتی فنڈز جاری نہ کریں‘ صوبوں میں لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے بروقت اور مناسب اقدامات کریں‘ جلسے جلوسوں میں سکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے اور الیکشن کمشن کی طرف سے جاری ہونے والے کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ آن لائن کے مطابق دونوں صوبوں کے آئی جیز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران حکومتی اور دیگر امیدواروں کی جانب سے چلائی جانے والی انتخابی مہم پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر چیف الیکشن کمشنر کو رپورٹ دی جا رہی ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ الیکشن کمشن ماضی کی نسبت زیادہ فعال ہے اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے انتخابات تک سخت سے سخت نگرانی کر رہا ہے بلدیاتی انتخابات کی بھی سخت نگرانی کی جائے گی اور کسی کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی۔
الیکشن کمشن طلب

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...