ایتھنز (بی بی سی+اے ایف پی) یونان میں عام انتخابات میں پولنگ مکمل ہو گئی اور ابتدائی جائزوں کے مطابق بائیں بازوں کی جماعت سیریزا پارٹی جیت گئی۔ 6 سالوں میں پانچویں انتخابات ہیں۔ یورپی رہنماو¿ں کے ساتھ بیل آو¿ٹ معاہدے پر رضامندی کے بعد سے سیریزا کے قائد ایلکس تسیپراس کی شہرت میں تیزی سے کمی آئی تھی۔ ادھر سیریزا پارٹی کو300میں سے 149نشستیں ملیں۔ 35.46 فیصد ووٹ لئے، سادہ اکثریت کےلئے مزید دو درکار تھیں۔ کنزرویٹو نیو ڈیموکریسی پارٹی کو 28.7فیصد ووٹ ملے، 3روز میں حکومت بننے کا امکان ہے۔ سیریزا کے حامیوں نے جشن منایا۔ کنزرویٹو کے رہنما وینگلس نے شکست تسلیم کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور سیریزا کے رہنما الیکس کو مبارکباد دی ہے۔
یونان: سیریزاپارٹی پارلیمانی الیکشن میں کامیاب، شکست تسلیم کرتے ہیں: کنزرویٹو رہنما
Sep 21, 2015