خیبر پی کے میں ایک ارب پودے لگانے کی مہم میں گھپلوں کی تحقیقات شروع

Sep 21, 2015

ڈیرہ اسماعیل خان (اے این این) خیبر پی کے میں ایک ارب پودے لگانے کی مہم میں گھپلوں کی تحقیقات شروع ہو گئیں انٹیلی جنس اداروں کے اعدادوشمار اکٹھے کرنے کےلئے مختلف سرکاری افسران سے رابطے، تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر انٹیلی جنس اداروں نے خیبر پی کے میں ایک ارب پودے لگانے کی مہم میں ہونے والی بدعنوانیوں ، بے قاعدگیوں اور اب تک لگائے گئے پودوں کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے بلین ٹریز مہم کا افتتاح ہوا تھا اس مہم کو خصوصی اہمیت دی گئی تھی اور اس کی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ۔ وفاق نے بلین ٹریز مہم کی اندرونی کہانی سے پردہ اٹھانے کےلئے انٹیلی جنس اداروں کو اس کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تحقیقات

مزیدخبریں