گروپ بندی: اعظم سواتی، یاسین خلیل اور عارف یوسف نے کمیٹی میں جواب جمع کرا دیا

Sep 21, 2015

پشاور (آئی این پی) تحریک انصاف خیبرپی کے کے سابق صدر اعظم سواتی ‘ یاسین خلیل اور عارف یوسف نے بلدیاتی انتخابات کے دوران گروپ بندی کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی میں جواب جمع کرادیا۔ تینوں رہنماﺅں نے بلدیاتی انتخابات میں گروپ بندی کے الزامات مسترد کردیئے۔ اتوار کو بلدیاتی انتخابات میں گروپ بندی کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی نے یاسین خلیل کو پشاور میں ضلع ناظم کے انتخابات میں مداخلت کے شواہد دیئے جبکہ اعظم سواتی کو بھی مداخلت اور گروپ بندی کے شواہد دیئے تاہم تینوں رہنماﺅں نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کمیٹی کو اپنے جواب جمع کرادیئے۔ تینوں رہنماﺅںکے جواب کمیٹی عمران خان کو پیش کرے گی۔
جواب جمع

مزیدخبریں