کراچی: نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ‘ جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق لیاقت آباد دس نمبر کے قریب نجی ٹی وی کی ڈی ایس جی وین گزر رہی تھی تو اس پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی جس سے ایک گولی گاڑی کے عقبی شیشے پر لگی جس سے وہ ٹوٹ گیا تاہم کئی نقصان نہیں ہوا۔ لاہور سے خبرنگار کے مطابق شہباز شریف نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سماءٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔آئی این پی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے تحقیقاتی اداروں کو معاملے کی تہہ تک پہنچنے کا حکم دیتے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ میڈیا کی آواز کو کسی صورت نہیں دبایا جا سکتا۔آن لائن کے مطابق پاکستان فیڈرل یونیں آف جنرنلسٹس پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل خورشید عباسی نے نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی گاڑی پر ہونے والے حملے اور فائرنگ کے خلاف آج پیر کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی ہے۔ رہنما¶ں نے فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر اب تک درجنوں حملے ہو چکے مگر ان میں ملوث افراد کی عدم گرفتاری حکومتوں و متعلقہ اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ای پیپر دی نیشن