مالی بے ضابطگیاں، تحریک انصاف کے بانی رہنماں نے عمران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

Sep 21, 2015

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) تحرےک انصاف کے بانی رہنماﺅں نے پارٹی چےئرمےن عمران خان کو پارٹی مےں مالی بے ضابطگےوں، نااہل لوگوں کو پارٹی ٹکٹ دےنے اور منشور سے انحراف کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں مےں جواب مانگ لےا اور کہا ہے کہ تحرےک انصاف بنےادی منشور سے ہٹ گئی جس سے جماعت انتشار کا شکار اور مختلف گروپوں مےں تقسےم ہو گئی اور پی ٹی آئی سٹےٹس کو جماعت بن گئی ہے، پارٹی کے نظرےاتی کارکن اور خاص طور پر نوجوان ماےوسی کا شکار ہوگئے ہےں، تحرےک انصاف اس وقت لنڈا بازار بن گئی ہے اور اس کے ذمہ دار عمران ہےں، اگر انہوں نے 2ہفتوں مےں جواب نہ دےا تو ہم سمجھےں گے کہ عمران خان نے تمام الزامات کو مان لےا ہے اور ہم ملک بھر سے نظرےاتی کارکنوں کی قومی کانفرنس بلائےں گئے پارٹی کو منشور پر لانے کےلئے سٹرکوں پر احتجاج کر ےں گے۔ ان خےالات کا اظہار پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر اےس بابر، پی ٹی آئی بانی صدر پنجاب سےد اللہ خان، پی ٹی آئی مانسہرہ کے بانی صدر نوےد خان، بانی صدر ڈسٹرکٹ راولپنڈی خواجہ امتےاز، بانی صدر اسلام آباد محمود خان و دےگر نے پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر اکبر اےس بابر نے پارٹی چےئرمےن عمران خان پر چارج شےٹ لگاتے ہوئے کہا کہ 2011 مےں پارٹی مےں کرپشن کا انکشاف ہوا اور اسکی تحقےقات مےں ثابت ہوا کہ سےف اللہ نےازی، سردار اظہر، طارق خان اور کر نل (ر) ےونس نے پارٹی فنڈز مےں کرپشن کی مگر ان کو سزا نہےں دی گئی، 2013 مےں انٹرا پارٹی الےکشن مےں دھاندلی کی گئی اور عمران خان کے ہی بنائے ہوئے ٹربےونل نے اس کی تحقےقات کی اور اےک سال تحقےقات کرنے کے بعد جسٹس وجےہ الدےن نے جہانگےر ترےن، پروےز خٹک، علےم خان، نادر لغاری سمےت دےگر پارٹی رہنماﺅں کو اسکا ذمہ دار قرار دےا اور پروےز خٹک اور جہانگےر ترےن کی پارٹی رکنےت ختم کر دی مگر عمران خان نے اس رپورٹ کےخلاف اےکشن لےنے کی بجائے جہانگےر ترےن اور علےم خان کو دوبارہ الےکشن کی ٹکٹ دے دی۔

عمران کو نوٹس

مزیدخبریں