اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میڈیا کو آزادی دے کر نقصان اٹھایا ہے۔ ناراض دوستوں کو پرکشش عہدوں کی پیشکش کی، جنرل مظفر عثمانی اور جنرل محمود وائس چیف آف سٹاف بننا چاہتے تھے۔ اس ملک میں بدعنوانی کی تاریخ کافی لمبی ہے۔ ہمیشہ سب سے پہلے پاکستان کو ہی ترجیح دی ہے۔ ایک انٹرویو میں سابق صدر نے آصف زرداری کی جانب سے فوج کے خلاف بیان بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غیر متوازن ذہنی رویہ ہے یہ ایک شخص کی کارستانیاں ہیں ایسا رویہ جھول رکھنے والا شخص ہی ظاہر کر سکتا ہے۔ کالا باغ ڈیم ملک کے لئے بہت اہم ہے۔ مگر اس کے مخالفین آج بھی بغیر کسی وجہ اور مضبوط دلائل کے مخالفت کر رہے ہیں۔ نواز شریف، بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری بھی کالا باغ ڈیم بارے لوگوں کے خدشات دور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔
کالا باغ ڈیم پاکستان کیلئے بہت اہم ہے‘ میڈیا کو آزادی دے کر نقصان اٹھایا : مشرف
Sep 21, 2015