لندن (بی بی سی) مشہور ناول نویس جیکی کولنز 77 سال کی عمر میں چھاتی کے سرطان کی وجہ سے انتقال کر گئی ہیں۔ جیکی کولنز کی ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی نژاد مصنفہ اور اداکارہ جوان کولنز کی بہن کا انتقال امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ہوا ہے۔ کولنز کا کیرئیر چار دہائیوں پر میحط ہے اور اس دوران انہوں نے 40 ممالک میں 50 کروڑ کتابیں فروخت کر چکی ہیں۔ اداکارہ جوان کولنز کہتی ہیں کہ ان کی بہن بہت زبردست، بہادر اور خوبصورت خاتون تھیں۔ جیکی کولنز کی ویب سائٹ کے مطابق وہ لندن میں پیدا ہوئی تھیں اور انہوں نے چھوٹی عمر سے ہی لکھنا شروع کر دیا تھا۔ ان کا پہلا ناول ’دی ورلڈ از فل آف میریڈ مین‘ 1968ءمیں شائع ہوتے ہی سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ناول بن گیا تھا۔ اس ناول پر آسٹریلیا میں پابندی لگا دی گئی تھی اور رومانس ناول لکھنے والی مصنفہ باربرا کارٹلینڈ نے اسے ’بیہودہ‘ کہا تھا۔ 1985ءمیں ان کے ایک ناول ’ہالی وڈ وائیوز‘ پر اے بی سی چینل نے ایک چھوٹی سیریز بنائی تھی۔
ناول نگار کولنز