عید قریب آتے ہی ہی قصابوں نے چھریاں تیار کرلیں

عید قریب آتے ہی ہی قصابوں نے چھریاں تیار کرلیں۔ بیل اور بکرے، دنبے کی قربانی کیلئے اتنی ’’فیس‘‘ مانگی جارہی ہے کہ شہری پریشان ہو گئے۔ قصاب اتنے مصروف ہو گئے ہیں کہ لوگوں کو اپنے جانور ذبح کرانے کیلئے ان سے ’’اپائنٹمنٹس ‘‘ ہی نہیں مل رہیں۔ قصابوں سے رابطہ کیا جائے تو جواب ملتا ہے کہ ’’بکنگ‘‘ فل ہو چکی اب کم از کم عید کے روز تو وقت میسر نہیں ٹرو کی بات کریں۔ شہر میں بکرے اور دنبے کی قربانی کے نرخ ڈھائی ہزار سے چار ہزار مانگے جارہے ہیں جبکہ پوش علاقوں میں اس سے بھی زیادہ کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے۔ بیل کی قربانی کا ریٹ 7 سے 9ہزار روپے تک ہے پوش علاقوں میں بیل کی قربانی کا نرخ بھی 10ہزار اور اس سے زیادہ طلب کیا جارہا ہے۔ شہری احتجاج کرتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ قربانی سال میں ایک مرتبہ آتی ہے دل کھول کر پیسہ دیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ قصابوں کی چھریوں کی ’’تیزی‘‘ کا بھی بندوبست کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...