فیروز والہ (نامہ نگار) سگیاں شاہدرہ بکرمنڈی میں شہریوں کے رش کے باعث ٹریفک شدید جام ہو جانے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا علاقے میں ٹریفک وارڈن غائب تھے شہریوں نے خود ٹریفک کنٹرول کرکے ٹریفک کا نظام بحال کرایا ٹریفک پولیس نے کوئی پلان تیار نہ کیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔