پنجاب اورسندھ نے بلدیاتی انتخابات میں دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کردیا

چیف الیکشن کمشنرکی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا جس میں سندھ اور پنجاب کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز شریک ہوئے۔ اسلام آباد کےچیف کمشنر اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام بھی شریک ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں صاف اور شفاف بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنائیں، بلدیاتی انتخابات میں تمام فریقین کویکساں مواقع فراہم کیے جائیں، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں کی ہے، صوبائی حکومتوں کے تعاون سے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے میں کامیاب ہوں گے۔اجلاس میں سندھ اور پنجاب حکومتوں نےیقین دہانی کرائی کہ بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کریں گے، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے رولز کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹیفکیشن فوری جاری کرنے کی ہدایت کی۔ الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی چھٹیوں کی درخواستیں قبل نہ کرنےاور دی گئی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا کو غیر رسمی بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے بتایا کہ صوبوں نے تقرریوں اور تبادلوں کا عمل روکنے کی یقین دہانی کرادی ،صوبوں نے درخواست کی ہے کہ جو اسامیوں اور تقرریاں یا تبادلے بلدیاتی انتخابات پر اثرانداز نہ ہوں ان کی اجازت دی جائے،پنجاب اور سندھ کے چیف سیکرٹریز کے ساتھ مل کر نئی بھرتیوں کا میکنزم بنایا جائے گا،ترقیاتی اسکیموں کے لیےفنڈزکےاجراء پرمکمل پابندی کی ہدایت کی ہے، آئی جی پنجاب نے بلدیاتی انتخابات میں پولیس کو مکمل غیر جانبدار رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے، پنجاب میں پولیس کسی سیاسی دباو کے بغیر کام کرے گی، بابر یعقوب نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے بلدیاتی انتخابات میں انتخابی مہم کے دوران دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے، بلدیاتی انتخابات میں رینجرز کی تعیناتی کے لیے پنجاب اور سندھ درخواست دیں گے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ اٹک کے ضمنی انتخابات میں کچھ پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موبائل فون کے ذریعے مرتب کرنے کا تجربہ کیا جائے گا، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزیراعظم کے کسان پیکج ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے یا نہیں الیکشن کمیشن نے اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا،الیکشن کمیشن کو کسی سیاسی جماعت نے کسان پیکج پردرخواست نہیں دی، کسان پیکج پر کوئی کلین چٹ نہیں دی،،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی مہم میں کسی پارٹی سربراہ کوحصہ لینے سے نہیں روکا گیا، ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی رکن قومی اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لےسکتا۔

ای پیپر دی نیشن