لاہور میں 11 سے 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ، شہریوں کا احتجاج

Sep 21, 2016

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور میں 11 سے 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس پر شہریوں نے احتجاج کیا ہے۔ بجلی کا خسارہ کم ہونے کے باوجود بجلی لوڈ مینجمنٹ کے تحت بجلی لوڈشیڈنگ بند نہ ہو سکی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بار بار بندش پر شہری سراپا احتجاج بنے رہے۔ بتایا گیا ہے کہ لیسکو کی طرف سے طے شدہ شیڈول پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ مختلف علاقوں میں 11 گھنٹے جبکہ بعض علاقوں میں 12 گھنٹے بھی بجلی بند ہو رہی ہے۔ لیسکو کا سسٹم اوور لوڈ ہونے سے بجلی کی فورس لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا جا رہا جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

مزیدخبریں