رائے ونڈ مارچ کی تیاریاں جاری، اڈہ پلاٹ سے ٹھوکر تک سجاوٹ ہو گی

Sep 21, 2016

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کی طرف سے رائے ونڈ مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پی ٹی آئی نے اڈا پلاٹ سے ٹھوکر نیاز بیگ کے روٹ کو سجانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اڈہ پلاٹ سے ٹھوکر نیاز بیگ کے روٹ پر بینرز، فلیکسز، پوسٹرز، کپتان کی تصاویر کے ہورڈنگ کی سجاوٹ کا فیصلہ کیا ہے، کارکنوں کی آسانی کے لیے روٹ کا نقشہ جاری ہوگا، مارچ کا پہلا انٹری پوائنٹ قزلباش چوک ہوگا، بھوبتیاں چوک مارچ کے قافلوں کا دوسرا انٹری پوائنٹ ہوگا، گجومتہ، کاہنہ فلائی اوور، ڈیفنس روڈ تیسرا انٹری پوائنٹ ہو گا۔ ٹھوکر نیاز بیگ اور کالاشاہ کاکو موٹر وے سے آنے والی ٹریفک کا داخلی راستہ قزلباش چوک ہوگا، شاہدرہ سے جی ٹی روڈ کے ذریعے آنے والے قافلے بھی کالاشاہ کاکو سے قزلباش چوک پہنچیں گے، ملتان جی ٹی روڈ سے آنے والے قافلے بھوبھتیاں چوک سے رائے ونڈ روڈ پر آئیں گے۔ قافلے رائے ونڈ پہنچنے کے لیے فیروز پور روڈ کو بھی استعمال کریں گے، گجومتہ، کاہنہ فلائی اوور سے ہوتے ہوئے ڈیفنس روڈ سے قافلے رائے ونڈ روڈ پر آئیں گے، رائے ونڈ، قصور سے آنے والے قافلے نیو رنگ روڈ سے ہوکر ڈیفنس روڈ کی جانب سے آئیں گے۔

مزیدخبریں