گوجرانوالہ: تحریک انصاف ورکر اتحاد کا بلا فورس کے بعد آلو فورس کو میدان میں لانے کا اعلان ‘لیگی کارکنوں نے بدمعاشی کی تو بھرپور جواب دینگے: میاں ابوبکر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) لیگی کارکنوں کی رائیونڈ مارچ کے شرکا کو روکنے کیلئے انڈہ، ڈنڈا اور ٹماٹر فورسز کے قیام کے بعد پی ٹی آئی ورکر اتحاد نے بھی بلا فورس کے بعد آلو فورس کو میدان میں لانے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کے مقا می رہنما میاں ابوبکر کے آفس میں کارکنوں کا اجلاس ہوا جس میں حفاظت خود اختیاری کے تحت انڈا اور ٹماٹر فورس کا مقابلہ کرنے کیلئے آلو فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا، ٹائیگرز نے باقاعدہ آلو خرید کر ان پر گو نواز گو کے نعرے لکھنے کے بعد ڈنڈ بیٹھکیں لگا کر مارچ کے شرکاء کی حفاظت کیلئے تیاری شروع کر دی ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اگر لیگی کارکنوں نے مارچ کے شرکاء کے ساتھ کسی قسم کی بدمعاشی کی کوشش کی تو ان کو بھرپور جواب دیا جائیگا۔ پھر بلے کے ساتھ ساتھ آلو بھی چلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...