نندی پور پاور پلانٹ کا ریکارڈ پھاڑنے والے گرفتار ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) عدالت نے نندی پور پاور پلانٹ میں ریکارڈ پھاڑنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیل کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نزہت جبین کی عدالت میں اروپ پولیس نے نندی پور پاور پلانٹ میں ریکارڈ پھاڑنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم بلقیاس خان کو پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر فاضل عدالت نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، تفتیشی آفیسر کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضہ سے4 پھٹے ہوئے ریکارڈ رجسٹرڈ برآمد ہوئے ہیں ملزم کے مزید ساتھیوں کی نشاندہی اور ریکارڈ کی ریکوری کیلئے عدالت سے ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن