حسنین رضا پر سختیوں میں اضافہ، حوالات کو نو گو ایریا بنا دیا، رہائی کیلئے مظاہرے جاری

اوکاڑہ چھاؤنی/ میانوالی/ بھکر/ وہاڑی/ سیالکوٹ (نامہ نگاران) ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا کے حکم پر زیر حراست نمائندہ نوائے وقت حسنین رضا پر سختیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔ تھانہ صدر جہاں حافظ حسنین زیر حراست ہیں اس کی حوالات کو چاروں اطراف پر بوریاں اور بیریئر لگا کر نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے۔ شہری اور سماجی حلقوں نے ڈی پی او کے اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیا۔ واضح رہے زیر حراست نمائندے کو براہ راست کھانا بھی پہنچانے نہ دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے رکن اور تحریک انصاف کے رہنما چودھری مسعود شفقت ربیرہ نے کہا ہے کہ نوائے وقت کے نمائندہ کو پابند سلاسل کرنا حق کی آواز کو دبانا اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ وہاڑی پریس کلب کے صحافیوں کا ایمرائ، الیکٹرانک میڈ یا رپورٹرز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام دوسرے روز بھی وی چوک میں ڈی پی او اوکاڑہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت سابق صدر وہاڑی پریس کلب نو ید قریشی، صدر ایمراء وحید احمد بھٹی، جنرل سیکرٹری شاہد پرویز، چیئرمین غلام رسول، صفدر عباس شاہ، رانا فخر السلام، کا مران حفیظ، شاہد نیاز بھٹو، بابر زمان، بابا علی شاہ، آصف خان، محمد طار ق سعید، شفقت صائم، علی شاہ، سلمان خٹک، پا کستان گروپ آف جنرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری انوار آفتاب نے کی مظاہرہ میں دیگر صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ پریس کلب شورکوٹ کے زیر اہتمام حسنین رضا کے خلاف پولیس کی طرف سے دہشت گردی کا بے بنیاد مقدمہ درج کرنے اور انہیں گرفتار کرنے پر تحصیل چوک شورکوٹ میں احتجاج کیا گیا جس میں رائے ایاز اکبر سہیل راحت محمد فاروق سندھو نادر اسلم چودھری عتیق رانا شبیر شہزاد علی چودھری رانا آصف مختار نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ فی الفور حافظ حسنین رضا کے خلاف مقدمہ ختم کر کے انہیں رہا کیا جائے۔ جڑانوالہ پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی اور صحافیوں نے شدید احتجاج کیا اور حافظ حسنین رضا کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں گرفتاری پر شدید مذمت کی گئی۔ احتجاج جڑانوالہ پریس کلب کے صدر ایس ایم افضل کی زیر قیادت ہوا۔ اس موقع پر صدر الیکٹرانک میڈیا مہر آصف نذیر، جنرل سیکرٹری ملک نعیم وفا، سینئر صحافی مہر محمد جاوید، ایم ارشد، ملک حبیب الرحمان، حفیظ انجم، رانا عظیم حیدر، ملک نثار، محمد احمد بھٹی، عظمت شیخ، ذیشان مجید، نثار احمد، صابر گھمن سمیت دیگر صحافیوں اور سول سوسائٹی کے عہدیداران مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شیخ حبیب الرحمان، ملک مقصود احمد سمیت تاجر تنظیموں نے حافظ حسنین رضا کے خلاف جھوٹے بے بنیاد مقدمات کی شدید مذمت کی۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق سول سوسائٹی، وکلائ، علماء اور سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے آج احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ گذشتہ روز سیالکوٹ کے چوک علامہ اقبال میں صحافیوں کے ہمراہ مختلف سماجی و سیاسی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مقدمات خارج کرکے صحافی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ جنرل سیکرٹری پریس کلب محمد رشید چوہدری کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مقصود بھٹی ایڈووکیٹ، سابق ممبر پنجاب پنجاب اسمبلی و سابق صدر بارارشد محمود بگو ایڈووکیٹ، صدر مسلم لیگ (ق)سیالکوٹ صدف بٹ، سابق صوبائی صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن فیصل گجر، ملک عارف، ملک حامد زئی، ساجد جاوید، پیپلز پارٹی کے ملک عارف، ملک حامد زئی، ہیپی بٹ، ساجد جاوید، اخبار فروش فیڈریشن کے جائنٹ سیکرٹری چودھری نذیر باغی، صدر اخبار فروش یونین سیالکوٹ چودھری اشرف گجر، سرفراز بلا، اعجاز حسین، صحافی نور احمد، جنید آفتاب، چودھری محمد صفدر، میاں نعیم اقبال، زاہد علی خان ، فہیم ریاض بھٹی، میاں طارق جاوید انجم، سلیم چاند، ملک مقصود، حافظ مبین، حاجی نسیم صدیقی، عمیر اشرف، ڈاکٹر شاھد ریاض، ڈاکٹر شمس جاوید، ہمایوں اقبال ملک، سید انجم نقوی، چودھری مقبول، شہزاد بٹ، یاسر، چودھری نذیر، فاضل بختیاز قریشی، جمیل پردیسی، قاری محمد حنیف، محمد اشرف، ڈاکٹر اصغر علی، منیف احمد، نعمان خان، فیصل بٹ، ساجد کھٹانہ، نبی احمد فراز، عدیل انور، سخاوت مغل، عامر بٹ، خواجہ ریحان نسیم، وسیم رضا کاظمی اور چیئرمین کرسچن فورم جاوید گل کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بھی مظاہرہ میں شامل تھے۔ قلعہ دیدارسنگھ پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس میں چیئرمین پریس کلب قلعہ دیدارسنگھ رانا عابد مصور خاں، صدر پریس کلب قلعہ دیدارسنگھ جاوید شاد، صدر پریس کلب لدھیوالا وڑائچ سرفراز احمد مغل ، چیئرمین پریس کلب لدھیوالا وڑائچ لالہ شہباز گل، ، جنرل سیکرٹری پریس کلب لدھیوالا وڑائچ، صدر پریس کلب نوکھر بدر منیر بھٹی، سابق چیئرمین پریس کلب قلعہ دیدارسنگھ ڈاکٹر میاں محمد منشائ، رانا ذوالفقار احمد خاں، سینئر نائب صدر محمد شوکت ڈار، صدر انجمن صحافیاں، نمائندہ نوائے وقت گروپ قلعہ دیدارسنگھ حسیب آصف پندھیر، ضرغام عباس، حافظ محمد امین یاسین، قیصر صدیق سیٹھی، عاطف سلیم گل، شہزاد احمد بھٹی، عمران خالد میر، اسرار احمد بٹ، عمر وقاص خان، طارق محمود ہنجرا، قیصر، سفیان گجر، سلمان مصطفی سدھو سمیت دیگر نے شرکت کی۔ سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا، ایم پی ایز چودھری رفاقت گجر، چودھری محمد اقبال گجر، چودھری محمد اشرف وڑائچ نے مشترکہ بیان میں کہا ہم مطالبہ کرتے ہیں حکومت معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مثبت کردار ادا کرے۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سردار وقاص حسن مؤکل نے رانا اسلم کے ڈیرے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ حسنین رضا کے خلاف دہشت گردی کے مقدمہ کے اندراج کی مذمت کی اور انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ عارفوالا کی صحافی برادری سول سوسائٹی، کسان اتحاد، وکلاء کے زیر اہتمام آج بروز 9 بجے صبح ٹی ایم اے کے سامنے حسنین رضا کیخلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔ گذشتہ روز جھنگ اور بھکر میں مظاہرے کئے گئے۔ جھنگ میںصحافتی برادری نے پریس کلب جھنگ سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ منچن آباد سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میر محمد اصغر شاہ‘ مسلم لیگ (ن) کے ممبران صوبائی اسمبلی میاں فدا حسین وٹو‘ میاں شوکت علی خان لالیکا‘ صدر بار سردار رفیق خان لاشاری‘ مولانا معین الدین وٹو نے اوکاڑہ کے صحافی کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر کڑی تنقیدکی۔ مزیدبراں حافظ حسنین رضا کی گرفتاری کے خلاف منچن آباد پریس کلب میں مظاہرہ اور ریلی نکالی جائے گی۔ چنیوٹ سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی قیصر احمدشیخ‘ رکن صوبائی اسمبلی الیاس احمد چنیوٹی‘ سابق رکن قومی اسمبلی سید عنایت علی شاہ نے نمائندہ نوائے وقت اوکاڑہ کے خلاف درج مقدمات خارج کئے جائیں اور انہیں باعزت طورپر رہا کیا جائے۔ نوائے وقت ایک باوقار ادارہ ہے۔ اس کے نمائندے بھی قابل عزت ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...