اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں فلم ’’مالک‘‘ کی نمائش کی اجازت دینے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اپیل وزارت قانون نے دائر کی جس میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم مالک میں قابل اعتراض مواد دکھایا گیا ہے جو عوام کو گمراہ کرسکتا ہے ،ملک میں سبق آموز تفریحی فلمیں بنائی جانی چاہییں جن سے معاشرے میں بہتری اور شایقین کو تفریح مہیا ہو ۔ایسی فلمیں جن سے معاشرے میں بگاڑ کا خدشہ وہ ان کی نمائش کی اجازت نہیں دی جا سکتی اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے فلم مالک پر پابندی برقرار رکھی جائے ۔