سلام آباد( اے این این )تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے کہاہے کہ آئیسکو نے انکے گھر کی بجلی کاٹ دی ہے جبکہ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے سوشل میڈیا پر انکا بجلی کا بل جاری کرکے بجلی چور لکھ دیا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری نے کہاکہ کیس عدالت میں تھا اسکے باوجود آئیسکو نے میرے گھر کی بجلی کاٹ دی، عابد شیرعلی نے میرا بجلی کا بل جاری کر کے بجلی چور لکھ دیا۔ شیری مزاری نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) کی سربراہی والی کمیٹیوں سے دیگرجماعتوں کے ارکان کوانصاف نہیں ملتا،پی ٹی آئی کی 2 تحریک استحقاق مسترد ہوچکی ہیں ۔ چیئرمین کمیٹی کا رویہ جانبدارانہ تھا ۔ شیریں مزاری نے واضح کیا کہ کیس عدالت میں ہونے کے باوجود آئیسکو نے ان کے گھر کی بجلی کاٹی جبکہ عابد شیرعلی نے سوشل میڈیا پر انہیں بجلی چورلکھا۔ شاید اسی لیے ان کی تحریک استحقاق رد کی گئی ۔
آئیسکو نے میرے گھر کی بجلی کاٹ دی، عابد شیر نے سوشل میڈیا پر بجلی چور لکھ دیا: شیریں مزاری
Sep 21, 2016