کرنسی سمگلنگ کیس ، ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 6اکتوبر تک ملتوی

راولپنڈی (آئی این پی)کرنسی سمگلنگ کیس میں ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب علی خان نے ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ایان علی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ ایان کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے عدالت میں ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایان علی ذاتی مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں لہذا حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...