امریکہ میں بھی وی آئی پی کلچر، اوباما کے پروٹوکول سے عالمی رہنماؤں کو مشکلات کا سامنا، ٹریفک میں پھنس گئے، کئی ملاقاتیں ملتوی

نیویارک (آئی این پی ) اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں سخت سکیورٹی کے علاوہ صدر اوباما کے پروٹوکول نے لوگوں کو خوار کر دیا، مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے عالمی رہنماؤں کو بھی سخت مشکلات سے دوچار کر دیا۔ اوباما کے پروٹوکول اور ٹریفک کی بندش کے باعث پاکستان و افغانستان کے لئے امریکی خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن کی بعض مندوبین سے ملاقات ’’پھر ملیں گے‘‘ کی نذر ہو گئی۔ بارک اوباما منگل کو جب مہاجرین کانفرنس میں شرکت کرنے آنے لگے تو ان کے پروٹوکول کے باعث مین ہیٹن نیویارک میں تمام راستے بند کر دئیے گئے جس سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ جنرل اسمبلی اجلاس کے لئے آنے والے غیرملکی مندوبین اور مہمانوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...