دبئی / کولکتہ(رائٹرز+ آن لائن) بھارتی شہر کولکتہ سے گوہاٹی جانیو الی ایئر انڈیا کے مسافر طیارے میں بم کی موجودگی نے ایئر پورٹ پر کھلبلی مچا دی۔ کولکتہ کے سبھاش چندر بوس ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 729جس میں114مسافر سوار تھے۔ کولکتہ سے گوہاٹی اڑان بھرنے کے لئے بالکل تیار تھی کہ ایک نامعلوم فون کال کے ذریعے ایئر پورٹ حکام کو جہاز میں بم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فوری طور پر جہاز کو روک کر ہوائی اڈے کے ویران جگہ پر لے جایا گیا اور تمام مسافروں کو اتار لیا گیا تاہم جہاز کی تلاشی لینے پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو بم نہیں ملا جس پر طیارے کو کلیئر قرار دے کر روانہ کر دیا گیا۔ بم کی مشکوک اطلاع کے باعث پرواز میں دو گھنٹے سے زائد تاخیر ہوئی۔دریں اثناغلط الارم بجنے پر جدہ سے آنیوالی سعودی ائر لائنز کی فلائٹ 822کو فلپائن کے درالحکومت منیلا کے ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو پیغام بھیجا جہاز کو خطرہ ہے۔ ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پولیس نے طیارے کو علیحدہ کرکے گھیرائو کرلیا مسافر 2گھنٹے تک محصور رہے۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ پائلٹ سے غلط بٹن دبنے پر ہائی جیکنگ کی افواہ پھیل گئی
ائر انڈیا کے طیارے میں بم کی اطلاع کولکتہ ائرپورٹ پر کھلبلی:غلط الارم بجنے پر سعودی پرواز کی منیلا میں ہنگامی لینڈنگ
Sep 21, 2016