اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے مردان ضلع کچہری میں دھماکے سے ہونے والی شہادتوں کے حوالے سے دائر آئینی درخواست پر چیف سیکرٹری ،آئی جی پولیس اور ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کر لیا، تین رکنی بینچ نے مقدمہ کی سماعت کی۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ اس مقدمہ کی سماعت کوئٹہ سانحہ پر از خود نوٹس سے الگ کی جائے گی اور سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ہے۔