کوئٹہ: کانگو وائرس کے شبہ میں دو مریض ہسپتال داخل، رواں سال تعداد 212 ہوگئی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کانگو وائرس کے شبہ میں 2 مریضوں کو فاطمہ جناح ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ گزشتہ روز پشین کے محمد حنیف اور کوئٹہ کے علاقے پشتون باغ کے نور عادل کو ناک سے خون آیا اور شدید بخار کے باعث فاطمہ جناح ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے اور دونوں کو کانگو وائرس کے شبے میں ہسپتال میں داخل کرلیا گیا۔ یوں رواں سال کانگو وائرس کے شبہ میں مریضوں کی تعداد 212 ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...