ملتان (نمائندہ خصوصی) ریلوے ہیڈ کوارٹر نے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کی انکوائری کے مکمل ہونے تک عوام ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کیخلاف پولیس کارروائی روکنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں کسی ریلوے ملازم کو براہ راست حادثہ کا ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا بلکہ تھانہ سٹی شجاع آباد میں صرف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کا اندراج کیا گیا ہے۔ انکوائری ٹیم کی طرف سے ذمہ داروں کا تعین کئے جانے کے بعد پولیس کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ملتان ٹرین حادثہ: محکمہ کی انکوائری مکمل ہونے تک ڈرائیور‘ اسسٹنٹ کیخلاف پولیس کارروائی روکنے کی ہدایت
Sep 21, 2016