قائمہ کمیٹی استحقاق کا اجلاس، پی آئی اے طیاروں سے سامان چوری ہونے کا انکشاف

Sep 21, 2016

اسلام (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جنید انور کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی استحقاق کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی میں پی آئی کے طیاروں سے مسافروں کے سامان کی چوری کا انکشاف ہوا۔ قائمہ کمیٹی نے پی آئی اے حکام سے ائرپورٹ کا ویڈیو ریکارڈ طلب کر لیا۔ بلال ورک نے کمیٹی کو بتایا کہ فیملی کے ساتھ امریکہ پہنچا تو بیگز پھٹے ہوئے تھے۔ شگفتہ جمانی نے کہا کہ بیرون ملک سے واپس پہنچی تو سامان کے لاک کھلے ہوئے تھے۔ میرے سامان سے ایک لاکھ روپے غائب تھے۔ رضا ہراج حیات نے کہا کہ امریکہ سے لاہور پہنچا تو قیمتی سامان چوری ہو چکا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنک نے مھجھے قرض دینے سے انکار کر دیا۔ کروڑوں کے نادہندگانھ بزنس مینوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔ بنک ارکان پارلیمنٹ کو قرضہ نہیں دیتے جس کا قائمہ کمیٹی نے نوٹس لے لیا۔ کمیٹی نے بنکوں اور مالی اداروں کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس کو قرض اور کریڈٹ کارڈز انکار کا نو ٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کتنے ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس کی درخواستیں مسترد کی گئی ہیں آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں ،کمیٹی نے پی ٹی آئی کی رکن عائشہ گلالئی کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے کے معاملہ پر ایف آئی اے کو ملوث افراد کو گرفتار کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی، ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ عدالت کے حکم امتناعی کے باوجود واپڈا کی جا نب سے بجلی کا کنکشن کاٹنے پروزارت پانی و بجلی کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن نہ لینے پر اجلاس سے احتجا جاً بائیکاٹ کرتی ہوں۔ منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قوا عد و ضوابط و استحقاق کا اجلاس جنید انوار کی صدارت میںہوا۔ارکان پارلیمنٹ کو نجی بینکوں اور اداروں کی جانب سے قرض نہ دینے سے متعلق غلام سرور کی تحریک استحقاق پر غور کیا گیا۔گورنر سٹیٹ بینک نے کمیٹی کو آگا ہ کیا کہ تمام بینکوں کو ہداہات دی گئی ہیں کہ کسی سے امتیازی سلوک نہ برتا جائے۔ رضا حیات ہراج نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کتنے بیوروکریٹس، ججوں کو قرض دینے سے انکار کیا گیا۔372 ارکان پارلیمنٹ کو کریڈٹ کارڈز دینے سے بینک کیوں انکار کرتے ہیں۔ہم ایک روپے کے نادہندہ ہوں تو الیکشن نہیں لڑ سکتے، کروڑوں کے نادہندہ بزنس مین کو کوئی پوچھتا نہیں۔مجھے کریڈٹ کارڈ دینے سے بینک نے صاف انکار کردیا گیا۔قائمہ کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس کو قرض اور کریڈٹ کارڈز انکار سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔ چیئرمین جنیدانوار نے کہا کہ اب تک کتنے ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس کی درخواستیں مسترد کی گئی ہیں تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔یہ انتہائی ناقابل برداشت رویہ ہے۔ اجلاس میں ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے واپڈا حکام کی جا نب سے بجلی کا کنکشن کا ٹنے کے حوالے سے پیش کی گئی تحریک استحقاق پر بحث کے دوران وزارت پانی و بجلی کے حکام کے خلا ف نا مناسب الفاظ استعمال کرنے پر وزارت پانی و بجلی کے آفیسران نے احتجاج کیا اور اجلاس سے واک آئوٹ کرنے کی دھمکی دی۔

مزیدخبریں