سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی امریکی سینٹ میں آج ووٹنگ کا امکان اسلحہ فروخت روکنے کیمخالفت کرونگا: ریپبلیکن لیڈر

Sep 21, 2016

نیویارک (آن لائن) امریکی سینٹ سعودی عرب کو 1.15ارب ڈالر کے عسکری ساز و سامان کی فروخت روکنے کے لیے ایک قرارداد پر ووٹنگ بدھ تک کر سکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قرارداد سعودی عرب کی جانب سے یہ ہتھیار یمنی تنازعے میں استعمال کیے جانے پر تشویش کے تناظر میں پیش کی جا رہی ہے۔ آٹھ ستمبر کو ریپبلکن سینیٹر رینڈ پاؤل اور ڈیموکریٹ سینیٹرز کرس مرفی اور الفرانکن نے ایک مشترکہ قانونی مسودہ سینیٹ میں جمع کرایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کو ابرامس ٹینکوں اور دیگر عسکری آلات کی فراہمی روکی جائے۔ ہتھیاروں کی فراہمی روکے جانے کے لیے اس بل کی ایوانِ نمائندگان اور صدر اوباما سے توثیق ضروری ہے۔ امریکی سینٹ میں قائد حزب اختلاف اور ریپبلکن کے رکن میکونل نے کہا کانگریس کی طرف سے سعودی عرب کو 1.15ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت روکنے کے اقدام کی مخالفت کرینگے۔ انہوں نے کہا سعودی عرب کئی برس سے ہمارا اتحادی ہے۔

مزیدخبریں