میلبورن (رائٹرز) آسٹریلین مسلمان خاتون زنیب ایش اور ان کی والدہ کو ’’برقینی‘‘ پہننے پر فرانس کے ساحل پر دھمکی دی گئی۔ وہ یہاں سے چلی جائیں ورنہ پولیس کو بلا لیا جائے گا۔ وہ اپنے والد کے ہمراہ رائیوریا کے ساحل پر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آئی تھیں۔ آسٹریلوی ٹی وی نے تصاویر بھی جاری ر دیں جس میں ایک شخص کہتا ہے آپ یہاں سے چلی جائیں نہیں تو پولیس بلا لی جائے گی۔ یاد رہے فرانس میں مسلمان خواتین کے سوئمنگ سوٹ ’’برقینی‘‘ پر پابندی ہے۔ عدالت قرار دے چکی ہے پابندی ہٹائی جائے لیکن فرانسیسی حکام نے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔