کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق وزیر اعلیٰ کے دور کا 8 سال کا بوجھ ڈیڑھ ماہ میں ختم کرتے ہوئے 2 ہزار سے زائد سمریوں پر دستخط کر دئیے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے جن سمریوں پر دستخط کیے ہیں ان میں چار سو سمریاں مختلف محکموں کے افسروں کی پرسنل ہیئرنگ کے حوالے سے تھیں۔ 8 سال کے عرصے کے دوران کئی ایسے ملازمین تھے جو پرسنل ہیئرنگ کے انتظار میں ریٹائرمنٹ کی عمر تک پہنچ گئے تھے لیکن ان کا فیصلہ نہیں ہو پا رہا تھا۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے 8 سال کا سمریوں کا پہاڑ گرانے کے بعد اب روزانہ کی بنیاد پر سمریوں کو نمٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے تمام محکموں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمریوں کے معاملے کو روزانہ کی بنیاد پر دیکھا جائے۔
مراد علی شاہ نے سابق وزیراعلی کے دور کا 8 سالہ بوجھ ڈیڑھ ماہ میں ختم کر دیا، 2 ہزار سے زائد سمریوں پر دستخط
Sep 21, 2016