نیویارک ،نئی دہلی (آن لائن) پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی نیو یارک میں میڈیا بریفنگ سے قبل بھارتی نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو یہ کہہ کر ہال سے باہر نکال دیا گیا کہ ’’اس انڈین کو باہر نکالو ‘‘ ،پاکستانی سیکرٹری خارجہ کی پریس کانفرنس میں کسی ایک بھی ہندستانی صحافی کو شامل نہیں ہونے دیا گیا۔ نیویارک میں پاکستانی مشن کا کہنا ہے بھارتی حکومت بھی پاکستانی میڈیا کو اپنے ایونٹس کی کوریج نہیں کرنے دیتے اور ہم نے کچھ غلط نہیں کیا اور بھارت کو اس ہی کی زبان میں جواب دیا گیا ہے۔
’’بھارت کو اس ہی کی زبان میں جواب‘‘ سیکرٹری خارجہ کی پریس کانفرنس سے بھارتی صحافی کو نکال دیا گیا
Sep 21, 2016