نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے یورپی یونین ہم منصب سے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق اعزاز چودھری نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کے خدشات سے آگاہ کیا۔ یورپی یونین کی سیکرٹری خارجہ سے افغانستان سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی یونین نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔