نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) کل جماعتی حریت کانفرنس نے گزشتہ روز نیو یارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ مسلسل کرفیو سے مقبوضہ کشمیر ایک انسانی المیئے کی طرف بڑھ رہاہے ۔ پچھلے ڈھائی مہینے میں بھارتی فورسز نے سو سے زائد افراد کو شہید کیا جبکہ 300 سے زائد کشمیری بینائی سے محروم ہو گئے ۔ ہسپتالوں میں ادویات ختم ہو چکی ہیں۔ غذائی اجناس کی شدید قلت ہے۔ اقوام متحدہ نے مسئلہ کے حل کیلئے کچھ نہیں کیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیراہتمام اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مبصر دفتر کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم‘ حریت کانفرنس کا نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرہ
Sep 21, 2016