نیویارک: ہالی وڈ کی نامور اداکارہ انجلینا جولی نے اداکار بریڈ پٹ سے طلاق لینے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ انجلینا جولی نے شادی کے دو سال بعد اپنے شریک حیات پریڈ پٹ سے طلاق لینے کے لئے درخواست عدالت میں جمع کرادی جب کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بریڈ پٹ کثرت شراب نوشی کے باعث ذہنی تناو¿ کا شکار ہیں اور لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں جس کا بچوں پر برا اثر پڑ رہا ہے جب کہ دونوں کے درمیان دوریاں ناقابل مصالحت کی حد تک پہنچ چکی ہیں۔ انجیلنا اور بریڈ پٹ نے رشتے کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے انتہائی قدم پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اقوام متحدہ کی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی خصوصی سفیر بھی ہیں اور ان دنوں پناہ گزینوں کے لئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ انجلینا جولی اور اداکارہ بریڈ پٹ 2004 میں پہلی مرتبہ فلم “مسٹر اینڈ مسز اسمتھ” میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے اور دونوں کے درمیان ایک دہائی سے زائد عرصے تک تعلقات قائم رہے جس کے بعد انہوں نے 2014 میں شادی کی جب کہ انجلینا اور بریڈ پٹ کے 6 بچے ہیں.