لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزنے ایشیاءکی 50 ٹاپ میں جگہ بنا لی

Sep 21, 2017

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) نے ایشیاءکی ٹاپ 50 یونیورسٹیوں کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے اور دنیا کی ٹاپ 250 یونیورسٹیوں کی فہرست میں بھی شامل ہو گئی ہے۔ کیو ایس گریجویٹ ایمپلائی ایبلٹی رینکنگ 2018ءکے مطابق لاہور یونیورسٹی پاکستان کی یونیورسٹیوں میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ ایشیا کی 50 ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کی 250 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ 

ترجمان لمز کے مطابق یہ ہمارے ادارے کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ رینکنگ کے ادارے کی جانب سے لمز کو گریجویٹ ایمپلائی ایبلٹی کی کیٹگری میں 94.3 ‘ یمپلائز ریپوٹیشن کی کیٹیگری میں 29.1 ایمپلائز سٹوڈنٹ کنیکشن کی کیٹگری میں 63.9 ‘ المنائی آ¶ٹ کمز کی کیٹگری میں 39.5 اور مجموعی طور پر 32.3 سکور دیئے گئے ہیں۔ اس رینکنگ کو ادارے سے فارغ التحصیل طلباءکو ملنے والے روزگار کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ لمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر سہیل نقوی نے ادارے کے اساتذہ اور طلباءکو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذہین طلباءاور قابل اساتذہ کے باعث آج ہمیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ لمز میں عالمی معیار کے اساتذہ تعلیم دے رہے ہیں اور بہترین طالب علم پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز لمز کی کئی سالوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

مزیدخبریں